ابنا: رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے زلزلے کے بعد اسرائيل کی مدد کو ٹھکرا دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر جنگ ایہود باراک نے کہا ہے کہ ترکی نے زلزلہ سے متاثرین کے لئےاسرائیل کی مدد کو رد کردیا ہے ترکی کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق ترکی میں شدید زلزلہ کے بعد دسیوں ممالک نے امداد کی پیشکش کی ہے اس نے اسرائيل کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا کہ ترکی ہرجگہ کی امداد قبول نہیں کرتا ، ترکی میں کل 3۔7 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ آیا تھا جس میں اب تک 200 افراد جاں بحق اور ایکہزار سے زائد زخمی ہوکے ہیں۔..........
/169